زمین اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی سول انجینئرنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (CEDD) کے اہم خدماتی شعبوں میں سے ایک ہے۔ ماضی میں، ہم نے آبادی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اور زندگی بسر کرنے کےماحول کو بہتر بنانے کے لیے پُرہجوم شہری اضلاع سے آبادی کے عدم ارتکاز کے ذریعے نئے شہر مکمل کیے تھے۔ اب، جب کہ ہم نئے شہروں کو بہتر بناتے رہیں گے، ہم نئے ترقیاتی علاقے (NDAs) تیار کر رہے ہیں اور زمین کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہم ترقی میں معاونت کے لیے بنیادی ڈھانچے بھی فراہم کر رہے ہیں یا ان کی تجدید کر رہے ہیں۔
ایک نئے شہر کی اِرتقا کا بنیادی تصور بنیادی ڈھانچے اور کمیونٹی سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے جہاں تک ممکن ہو ایک متوازن اور خود مختار کمیونٹی فراہم کرنا ہے۔ بڑے ترقیاتی کاموں کے لیے، نئی زمین کی تشکیل کی جائے گی اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا تاکہ آبادی میں اضافے، موجودہ آبادی کو منتقل کرنے اور ویران علاقوں کی تعمیر نو کو ممکن بنانے کے لیے سہولیات فراہم کی جا سکیں یا ان میں جدت لائی جا سکے۔ ترقی کے عملی، ماحولیاتی اور جمالیاتی پہلوؤں کو ترجیحی طور پر زیرغور لایا جاتا ہے۔
ہماری خدمات کے 4 بڑے شعبے: